Urdu news 9 November 2024
Urdu news 9 November 2024. In this article, the news will be presented in front of today, it will also have headlines and different types of news, which will be in Urdu language, so you will know what is happening in Pakistan or outside Pakistan.
اردو نیوز 9 نومبر 2024۔ اس آرٹیکل میں آج کی خبر کو سامنے رکھا جائے گا، اس میں سرخیاں بھی ہوں گی اور مختلف قسم کی خبریں بھی ہوں گی، جو اردو زبان میں ہوں گی، تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ پاکستان میں یا پاکستان سے باہر کیا ہو رہا ہے۔
Urdu news 9 November 2024
News# 1
حج پر جانے والوں کیلئے اچھی خبر، سرکاری اسکیم والوں سے رقم قسط میں لینے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نئی حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کی حج درخواستیں نومبر کے وسط میں وصول کرے گی۔
سرکاری اسکیم کے تحت 89605 عازمین فریضہ حج کیلئے جائیں گے، ان میں سے 5 ہزار اسپانسر شپ اسکیم کے تحت اور باقی ریگو لر اسکیم کے تحت جائیں گے۔
وزیر مذہبی امور چوہدری سا لک حسین حج پالیسی کا با ضابطہ اعلان اگلے ہفتے کریں گے۔
سرکاری اسکیم کے ذریعے حج بیت اللہ جانے کے خواہش مند عازمین کیلئے اچھی خبر یہ بھی ہے کہ حج پالیسی میں حج پیکج کے واجبات کو اقساط میں وصول کرنے کی اسکیم بھی متعارف کروا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزارت مذہبی امور کےذرائع کے مطابق حج پیکج کے واجبات کو یکمشت کی بجا ئے3 اقساط میں وصول کیا جا ئے گا، ابتدائی طور پر حج در خواست کے ساتھ 2 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔
حج قرعہ اندازی میں نام آنے کے بعد مزید4 لا کھ روپےکی ادائیگی لازمی ہوگی جب کہ باقی رقم فروری کے دوسرے ہفتے میں وصول کی جا ئے گی تاہم مختلف سنگین نوعیت کی بیماریوں میں مبتلا افراد حج پر نہیں جاسکیں گے۔
News# 2
پنجاب میں دھند کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار
کراچی: پنجاب میں بڑھتی ہوئی دھند کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر نے مسافروں کو مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔
کراچی سے روانہ ہونے والی کئی ٹرینیں شیڈول سے تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔
کراچی سے پشاور جانے والی رحمان ایکسپریس 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی جبکہ کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے شام 7 بجکر 15 منٹ پر روانہ کی جائے گی۔
اسی طرح، کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ کراچی سے جیکب آباد جانے والی سکھر ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہے جو رات 11 بجے کے بجائے رات 1 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں شدید دھند کے باعث ٹرینیں کراچی دیر سے پہنچ رہی ہیں جس سے کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہو رہا ہے۔
مسافروں کو ریلوے اسٹیشن سے تازہ ترین شیڈول معلوم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
News# 3
پاکستان کرکٹ ٹیم ایڈیلیڈ سے پرتھ روانہ فیصلہ کن ون ڈے کل کھیلا جائے گا
News# 4
آج برصغیر کے عظیم شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش ہے
علامہ محمد اقبال نے شاعری اور افکار کے ذریعے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا
ہمیشہ مسلمانوں کو آپس کے اتحاد ،اتفاق اور عمل کی تلقین کی ہے
گرتے ہیں سجدوں میں اپنی حسرتوں کی خاطر اقبال
گرتے اگر عشق خدا میں تو کوئی حسرت باقی نہ رہتی
9 November Allama Iqbal Day
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
روحِ زمین پر ایک دلیر اور بہادر شخص، مسلمانوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور قیامِ پاکستان میں امید کی شمع روشن کرنے والی شخصیت کو پاکستان کی آنے والی نسلیں بھی سلام پیش کرتی ہیں۔
9 نومبر، 1877
یومِ پیدائش: ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ
News# 5
مصنوعی بارش برسانے کا پلان تیار
پنجاب میں 11 اور 12 نومبر کو مصنوعی بارش برسائی جائے گی
News# 6
افسوسناک خبر
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 22 مسافر جاں بحق، 20 زخمی، ابتدائی رپورٹ
دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس روانہ ہو رہی تھی
News# 7
ٹوبہ ٹیک سنگھ/ گوجرہ/ ٹریفک حادثہ/ ماں بیٹے سمیت جانبحق، بیٹی شدید زخمی
ریسکیو زرائع کے مطابق موچی والا روڈ باغ عطرت گوجرہ کے نزدیک موٹر سائیکل سوار نمبر CD-70 FDJ-206 ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے پیچھے سے ٹکرا گیا، حادثے میں ماں بیٹے سمیت موقع پر جانبحق جبکہ بیٹی شدید زخمی ہو گئی، متاثرہ فیملی کا تعلق چک نمبر 348 ج ب مقبول پور سے ہے، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل پر سوار افراد گوجرہ جا رہے تھے، ریسکیو عملے نے کاروائی کرتے ہوئے زخمی اور جانبحق افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ شفٹ کر دیا
News# 8
سرگودھا کی فضا بھی سموگ سے آلودہ
شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 200 سے بڑھ گیا ہے۔
عوام سموگ میں اضافے پر احتیاطی تدابیر اختیار کریں
News# 9
پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد
اسلام آباد: پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداریوں میں موبائل ویڈیوز بنانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے موبائل فون ضبط اور پارلیمنٹ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
بعض صحافی اراکین کی رضا مندی کے بغیر انٹرویوز اور تاثرات ریکارڈ کرتے ہیں، اس عمل پر اراکین قومی اسمبلی نے سپیکر کو شکایات اور خدشات سے آگاہ کیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات پر یہ فیصلہ کیا ہے۔
News# 10
لاہور ہائیکورٹ میں 3 سالہ بچی امل سکھیرا نے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ بڑھتی ہوئی سموگ بچوں اور بزرگوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے جبکہ حکومت ماحولیاتی تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کیا 3 سال کی بچی درخواست دائر کرسکتی ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ کوئی بھی شہری حکومتی اقدام کے خلاف عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری ماحولیات اور ڈی جی ماحولیات کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 نومبر تک ملتوی کر دی۔
Urdu news 9 November 2024
For more news and jobs please visit my website and my other pages like, my facebook page.